اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا کہ  پنجاب بھر میں 811 سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی جائے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ بیک وقت 16ہزار 558 کلو میٹر شاہراہوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے پانچ ایکسپریس ویز کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

علاوہ ازیں پنجاب میں انتہائی خطرناک اور بوسیدہ حالت 10پلوں کی تعمیر شروع کردی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پل بند کرکے تعمیر و مرمت شروع کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پراجیکٹ میں کوالٹی کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے