15 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سے غذائی اجناس کی برآمدات 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں۔
برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ فوڈ پراڈکٹس کی برآمدات بڑھانے کے لئے توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی منڈیاں بھی تلاش کرنا ہوں گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرکے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
ایکسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اگر فوڈ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرے تو اس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں اور برآمدات میں بھی اضافے سے ڈالر کی قلت کم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سے برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول، گوشت، پھل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔