اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکارہ ریم شاہ کا ایک بار پھر وہاج سے کھل کر محبت کا اظہار

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار وہاج علی سے کھل کر محبت کا اظہار کردیا۔

وہاج علی سال  2023 سے پاکستانی ڈرامے دیکھنے والوں کے دلوں کی دھڑکن بننے ہوئے ہیں، وہاج کے بلاک بسٹر ڈرامے "تیرے بن" کے بھارت  میں بھی خوب چرچے ہوئے۔

بھارتی عوام اور چند آرٹسٹس کی جانب سے بھی وہاج علی کی جاندار اداکاری کو سراہا گیا جبکہ بھارتی اداکارہ ریم شیخ تو وہاج پر دل ہار بیٹھیں اور انہوں نے پاکستانی اداکار سے محبت کا اظہار کرڈالا۔

ایک پروگرام کے دوران  انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "مجھے وہاج سے محبت ہے اور میں ایک مرتبہ ان سے ملنا چاہتی ہوں"۔

اب بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران بھی وہاج سے محبت کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کیا ہے۔

ریم کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ" وہاج علی کیلئے آپ کے فرسٹ امپریشن کیا تھے اور ان کا کونسا ڈرامہ آپ نے دیکھا؟" جس پر ریم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ "میں مذاق نہیں کر رہی لیکن مجھے ان سے پہلی نظر میں پیار ہوگیا تھا"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے