اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، انڈسٹریل زون کا میپنگ پلان طلب

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اربن یونٹ سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اربن یونٹ پنجاب کے 25 ہزار موضعات "موضع ڈیش بورڈ"کے تحت 80 فیصد ڈیجیٹائز کر چکے ہیں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی میپنگ کرکے 66313 یونٹ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا انڈسٹری کی میپنگ سے مستند ڈیٹا حاصل کرکے چھوٹے صنعتکاروں کی معاونت کرینگے، بہتر سروس ڈیلیوری کے لئے ہیلتھ کیئر انڈسٹری اور لیبر کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا ہمیں پتہ ہونا چاہئے ہماری گروتھ کس شعبہ میں ہوئی اور کہاں گروتھ کی ضرورت ہے، پنجاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور کی جامع اور مستند پلاننگ کی جائے، وزیر اعلیٰ نے انڈسٹریل زون کا میپنگ پلان بھی طلب کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا سموگ کے سدباب کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے تمام صنعتی یونٹ کا ڈیٹا تیار کیا جائے، ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے انڈسٹری ، ٹرانسپورٹ اور آبادی کی میپنگ ناگزیر ہے، کوڑا کرکٹ کی چھانٹی کر کے استعمال میں لانے کے پروجیکٹ کو دیگر شہروں میں بھی نافذ العمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا پنجاب میں منصوبہ سازی ، نفاذ اور مانیٹرنگ کے لئے فیزیکل اور سوشل انفراسٹرکچر کے سروے کا مسلسل اپ ڈیٹ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، پتہ ہونا چاہئے پنجاب کی ساڑھے 12 کروڑ آبادی میں کتنے پنجابی ہیں اور باہر سے آنے والوں کی تعداد کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے