اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہ رمضان میں مارکیٹیں رات 12بجے تک کھولنے کی اجازت

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہور نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے ماہ رمضان کے دوران مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے مارکیٹیں رات 12 بجے تک جبکہ  ہفتہ اور اتوار کو رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کرلیا، ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریسٹورنٹس کی پارکنگ کم ہوتی ہے جبکہ ڈائننگ ہال بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں۔

عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے سٹاف کے ساتھ ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کا بھی نوٹس لے لیا، عدالت نے فوری طور پر مذکورہ ہوٹل مالک کی نشاندہی  کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، ہم تو بہتری کے لیے کام کررہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کا کام شروع ہوچکا ہے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مری مرغی کے ٹرک آتے ہیں، مری مرغی کا گوشت شوارمے میں استعمال ہوتا ہے، اس حوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو متحرک کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے