اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پلان طلب کرلیا

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پلان طلب کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی جبکہ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پلان طلب کرتے ہوئے مارکیٹ کی ضروریات کا تعین کر کے انڈسٹریل سیکٹرز کی نشاندہی کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سیکٹرز وائز میپنگ کا حکم بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں موجود صنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعداد و شمار بھی مرتب کیے جائیں، سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے دور کا خاتمہ ہوا، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پوری طرح یکسو ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے