14 Mar 2024
(لاہورنیوز) گھی مینو فیکچرز نے پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کا اعلان کر دیا، فیصلے کا اطلاق بھی کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت رمضان مانیٹرنگ وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، صوبائی وزیر نے کہا کہ گھی مینو فیکچرز کی جانب سے ماہ مقدس میں گھی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ضروری اقدام کیا جارہا ہے۔