اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کونسی عام عادات گردوں کے مرض کا شکار بنا دیتی ہیں؟ماہرین نے سب بتا دیا

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے گردوں کے مرض کا شکار بنانے والی عادات سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا ہے کہ زیادہ تر پراسیس غذاؤں میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو نہ صرف دل کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے بلکہ اس سے گردوں کے مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔جب ہم زیادہ نمک کا استعمال کرتے ہیں تو جسم پیشاب کے ذریعے اسے خارج کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر نمک کے ساتھ ساتھ کیلشیم بھی زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے،یعنی پیشاب میں کیلشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح ہائی بلڈپریشر سے جسم کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ گردوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے،گردوں میں خون کی شریانوں کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے اور بلڈ پریشر میں اضافے سے شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں،شریانوں کی صحت متاثر ہونے سے براہ راست گردوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

ماہرین کامزید کہناہے کہ تمباکو نوشی سے صرف کینسر کا خطرہ ہی نہیں بڑھتا بلکہ گردوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے،ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی سے گردوں کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی سے خون کی شریانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کے اثرات کا اوپر ذکر ہوچکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے