اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نوٹوں کی غلط پرنٹنگ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے آ گئی

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نوٹوں کی غلط پرنٹنگ کے حوالے سے وضاحت سامنے آ گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام موجود ہے، بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے، تمام کوالٹی چیکس کے باوجود غلط پرنٹ شدہ نوٹوں میں سے چند نوٹ بینکوں یا عوام تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔

مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ نیشنل بینک ماڈل کالونی برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 غلط شائع شدہ نوٹ سامنے آئے ہیں، ملک میں پرنٹ ہونے والے اور زیر گردش نوٹوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے یہ مقدار انتہائی معمولی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعے سے بچنے کیلئے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سٹیٹ بینک کی جانب سے نیشنل بینک کو ایک ہزار روپے کے ادھوری پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیے گئے جس کی ویڈیو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، نوٹوں کی ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری سائیڈ خالی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے