14 Mar 2024
(لاہورنیوز) سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے ڈی جی سی اے اے کو ہٹانے کیلئے وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سی اے اے اور ایوی ایشن کی بحالی اور بہتری کیلئے فوری طور پر نیا ڈی جی سی اے اے تعینات کیا جائے۔
سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے خط میں موقف اپنایا ہے کہ ڈی جی سی اے اے یورپی ملکوں میں پاکستانی ایئر لائنز کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام رہے، لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹا کر کسی ماہر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی میں تعینات کیا جائے۔