اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

امیر گیلانی کیساتھ ڈیٹنگ ، ماورا حسین کا بیان سامنے آگیا

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان محبت سے متعلق بیان دے دیا۔

ماورا حسین بہت جلد اداکار دانیال ظفر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ‘لیٹس ٹرائی محبت’ میں نظر آئیں گی، اس ڈرامے کے نشر ہونے سے قبل اُنہوں نے دانیال ظفر کے ہمراہ ایک ویب شو کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل، اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور محبت کے بارے میں بات کی۔

دوران گفتگو میزبانوں نے دونوں اداکاروں سے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا جس پر ماورا حسین نے کہا ہے کہ محبت وہ ہوتی ہے جب دو لوگ اپنی حقیقی شخصیت کے ساتھ ایک دوسرے کو قبول کریں۔

ماورا حسین نے کہا کہ زندگی پہلے ہی بہت زیادہ مشکل ہے تو اسی لیے مجھے ایسا لگتا ہے کہ محبت آسان ہونی چاہیے جس میں آزادی ہو اور دو لوگ بآسانی ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔

دورانِ گفتگو ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ فی الحال! میں کسی کے ساتھ بھی محبت کے رشتے میں نہیں ہوں کیونکہ میں ایسی محبت کی تلاش میں ہوں جو آسان ہو، آسان سے میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں محبت میں سست ہونا چاہتی ہوں بلکہ تعلقات آسان ہونے چاہئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنے لیے ماں باپ بہن بھائیوں کا انتخاب نہیں کرتے تو اگر ہمیں ان رشتوں میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہم خود کو قصوروار نہیں ٹھہراتے اور نہ ہی ناشکری کرتے ہیں جبکہ محبت (جیون ساتھی) کا انتخاب ہم خود کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے جس کے ساتھ آسانی کے ساتھ پوری زندگی گزر سکے، جس کے ساتھ تعلقات مشکل نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا پر ماورا حسین کی اپنے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گردش رہتی ہیں، بہت سارے مداح ماورا اور امیر گیلانی کی شادی کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ دونوں آن سکرین بھی اچھے لگتے ہیں۔

ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے کہا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کرسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے