اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سفید پوش طبقہ رمضان پیکیج سے محروم، اشیائے ضروریہ خریدنا مشکل

14 Mar 2024
14 Mar 2024

لاہور: (سامیا سعید) رواں برس ماہ صیام میں عام صارف اور سفید پوش طبقے کو نظرانداز کردیا گیا، رمضان ریلیف پیکیج سے صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر رجسٹرڈ افراد ہی مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج 7 ارب سے بڑھا کر12 ارب روپے کردیا گیا، حکومت نے اربوں روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان تو کر دیا لیکن عام صارف کو ریلیف نہ ملا، بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ افراد کو ہی رعایتی نرخ پر اشیا مل رہی ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو دس کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے کا مل رہا جبکہ عام صارف بدستور 1370 روپے میں دس کلو آٹا خریدنے  پر مجبور ہے، پی آئی ایس پی صارف کیلئے چینی 109 روپے جبکہ عام صارف کیلئے 155 روپے کلو دستیاب ہے۔

اسی طرح عام صارف کو گھی 435 جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو 365 روپے کلو میں مل رہا۔

رمضان ریلیف پیکیج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک محدود کرنے پر عام صارفین مایوس ہیں، عوام  کا کہنا ہے کہ سفید پوش لوگوں کو بھی رمضان پیکیج کی سہولت ملنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے