اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سول لائنز پولیس کی کارروائی، شیرو ڈکیت و چور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) انویسٹی گیشن پولیس سول لائنز نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ شیرو ڈکیت اور چور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شیر افضل عرف شیرو، علی حیدر، احسن اور علی احمد شامل ہیں، ملزمان سے 2لاکھ مالیت کے 5موبائل فونز، آٹو رکشا اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔

 انچارج انویسٹی گیشن سول لائنزعمران افتخار کا کہنا ہے کہ ملزمان گن پوائنٹ پرشہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کرنے سمیت چوری کی وارداتیں بھی کرتے تھے، ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔

 ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز بابر جاوید کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اس کے علاوہ  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے