(ویب ڈیسک) شاہدرہ کے علاقے میں شوٹرز نے مبینہ طور پر شہری کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں 50 سالہ ظفر اقبال کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق 8 روز قبل ظفر اقبال کی بہن ریحانہ کوثر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا، مقتول ظفر اقبال ریحانہ کوثر کے مقدمے کا مدعی بھی تھا۔
اہل علاقہ کے مطابق ظفراقبال گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو نقاب پوش گولیاں مار کر قتل کرگئے۔
پولیس کی جانب سے مقتول کی ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لیتے ہوئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
لاہور ایس پی سٹی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ میو ہسپتال پہنچ گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات 302 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔