اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سحری میں زیادہ پانی پینے سے کیا ہوگا؟ ماہرین نے بتا دیا

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) بہت سے لوگ سحری میں بہت زیادہ پانی پیتے ہیں اور انکا خیال ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے ہمیں پورا دن پیاس نہیں لگے گی۔

طبی ماہرین کے مطابق سحری میں اس خیال سے زیادہ پانی پینا کہ پورا دن پیاس نہیں لگے گی بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ جب ہمارے جسم میں ذرا سی بھی پانی کی مقدار بڑھتی ہے تو جسم اس کو پیشاب بنا کر فوراً خارج کردیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سحری میں بہت زیادہ پانی پینے کی صورت میں آپ کو بار بار واش روم جانا پڑتا ہے اور اضافی پانی پیشاب کی صورت میں ایک یا دو گھنٹے میں ہی جسم سے نکل جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سحری میں صرف اتنا پانی پینا چاہئے کہ اُس وقت کیلئے آپ کی پیاس ختم ہوجائے کیونکہ آپ نے کھانا بھی کھایا ہوگا اور پانی بھی زیادہ مقدار میں پی لیں گے تو وہ معدے کی خرابی اور تیزابیت کی وجہ بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ کے دوران پیاس سے بچنے کیلئے خود کو ہر ممکن طور پر دھوپ سے بچائیں تاکہ آپ کے جسم سے پسینہ خارج نہ ہو کیونکہ پسینہ خارج ہونے کی صورت میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہوتا ہے۔

خواتین گرم ماحول میں کچن میں کام کرنے سے اجتناب کریں اور کوشش کریں کہ صرف ضروری کام کیلئے ہی چولہے کے قریب جائیں اور سبزیاں کاٹنے کا کام پنکھے کے نیچے بیٹھ کر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے