اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات  کی اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلیٰ معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،  دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے ،سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے