اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ کینسر جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں؟تو ان 2 چیزوں کا استعمال کریں،ماہرین کا مشورہ

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کے استعمال سے کینسرسے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم ایسے غذائی جز ہیں جو کینسر جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں درمیانی عمر کی 36 ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا تھا جن کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس جبکہ دوسرے گروپ کو placebo استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے بعد ان خواتین کی صحت کا جائزہ 7 سال تک لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کے استعمال سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کے سپلیمنٹس کے استعمال سے بریسٹ اور colon کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین کے مطابق سبزیوں، سالم اناج اور گریوں کا استعمال اچھی صحت کے لیے ضروری ہے جس سے کیلشیئم اور وٹامن ڈی بھی جسم کو مل جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپلیمنٹس کا استعمال اس وقت کرنا چاہیے جب غذا کے ذریعے آپ انہیں جسم کا حصہ بنانے سے قاصر ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے