اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے روزے داروں کو رمضان المبارک میں تلی ہوئی غذاوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ روزے دار رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تلی ہوئی غذا سے پرہیز کریں، سحر و افطار میں ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔

جنرل فزیشن ڈاکٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ماہ رمضان میں سحری کے اوقات میں ایسی غذا کھائیں جو ٹھوس ہوں لیکن میدے سے نہ بنی ہو کیونکہ روزہ رکھنے سے ہائپو گلیسیما (خون میں شوگر کی کمی) کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سحری میں روٹی کھائی جا سکتی ہے، مگر پاپے اور ڈبل روٹی نہیں کھانی چاہیے کیونکہ یہ چیزیں جلدی ہضم ہوجاتیں ہیں، جس کی وجہ سے فرد ہائپو گلیسیما میں جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی غذا ئیں کھائیں جس میں مرچیں اور تیل کم ہو، گوشت، پھل اور سبزیاں زیادہ ہوں۔ شہری افطار میں سموسے اور پکوڑے سمیت دیگر تلی ہوئی غذا سے پرہیز کریں۔ افطار میں شہری پھلوں کا استعمال زیادہ رکھیں۔ عام فرد ہفتے میں ایک سے دو بار تھوڑے سے سموسے اور پکوڑے کھا سکتا ہے، مگر مسلسل ایک ماہ تک روزے کے  بعد سموسے پکوڑے کھانا درست نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ پورے روزے رکھنے کے باوجود وزن میں اضافہ ہوا، اس کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔ دور جدید میں ایئر فرائیر موجود ہے، جو بہت کم تیل میں سموسے اور پکوڑے تیار کر دیتا ہے۔ اگر افطاری میں تلی ہوئی چیزوں کا زیادہ استعمال کیا جائے تو موٹاپا بڑھتا ہے، شریانوں میں چربی زیادہ جمع ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر، دل کے دورے اور اسٹروک کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے