بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری جسے یقینی بنایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے پکڑے گئے لوگوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ پکڑا گیا ہے، اڈیالہ جیل کے حوالے سے سیریس تھریٹ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، بانی پی ٹی آئی کی حفاظت حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے، تمام اختلافات اپنی جگہ لیکن بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کیا بڑا شفاف الیکشن ہوا ہے؟ چور اپنی چورنی سمیت جیل میں ہے، وہ جیل میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، ایس پی پلس کو کینسل کروانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نو مئی کروانے والے جیل میں ہیں، دوسروں کو چور کہنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، تحریک انصاف کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی فکر نہیں ہے، شیر افضل مروت کو کوئی کھانے والی سپاری نہ دے وہ سپاری دینے کا الزام لگا رہا ہے۔