اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزارت انسداد منشیات کا دفتر استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات کا دورہ کیا، محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات میں اپنا دفتر استعمال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ میرے لئے ایک ہی دفتر کافی ہے، دو وزارتوں میں دفاتر وسائل کا ضیاع ہے، وزارت انسداد منشیات میں میرے دفتر کے سٹاف کو کسی اور شعبے میں تعینات کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت انسداد منشیات میں منسٹر آفس بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منسٹر آفس کی افرادی قوت کو وزارت میں دیگر ضروری جگہوں پر استعمال کیا جائے۔

بعد ازاں محسن نقوی کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے منشیات کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام وسائل کو بروئے کار لا کر منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا کہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں سے کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے