اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پی آئی سی کا دورہ، ایمرجنسی میں فراہم سہولتوں کا جائزہ لیا

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیڈز پر گندی بیڈ شیٹ دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، انہوں نے پی آئی سی ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور استقبالیہ کاؤنٹر پر صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔

مریض کی طرف سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے جلد گھروں تک میڈیسن سروس شروع کرنے کا بتایا، وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی بلاک میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، مریم نواز شریف نے ہر مریض کے پاس جا کر تسلی دی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے خواتین کے وارڈ میں سب سے ہاتھ ملایا اور تیمارداروں کی ان کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں، انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

وارڈ میں زیر علاج پشاور کی واجدہ گل وزیراعلیٰ سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں، واجدہ گل نے بتایا کہ دل کا علاج کرانے پشاور سے آنا پڑا، یہاں لاہور میں علاج کی سہولتیں اچھی ہیں، وزیراعلیٰ نے ہسپتال حکام کو واجدہ گل کے علاج کے لئے مزید بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے