اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ریونیو اکٹھا کرنے کا جائزہ لیا

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ایف بی آر پہنچنے پر چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے وزیر خزانہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی آر کی ریونیو اکٹھا کرنے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران نے شرکت کی، وزیرخزانہ کو ریونیو میں اضافہ کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیر خزانہ کو بتایا گیا رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے لئے ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ ایف بی آر پورے سال کے ریونیو ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس کے حقیقی پوٹینشل کے حصول کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، وزیر خزانہ نے ایف بی آر ٹیم کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے