اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کا مداحوں کیلئے نیا روح پرور کلام ریلیز

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ماہِ رمضان کی آمد پر اپنا نیا روح پرور کلام’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ ریلیز کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کو تحفہ دے دیا۔

تاجدارِ حرم‘، ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ اور ’وہی خدا ہے‘ کے بعد اب عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چُھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کردیا ہے۔

عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز میں بنائے گئے اس کلام میں بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ اس کلام کی ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ہے جس پر اب تک لاکھوں ویوز آچکے ہیں۔

کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ کے ہدایتکار جامی ہیں جبکہ اس کلام کے لیے موسیقی کو احسن پرویز نے ترتیب دیا ہے، عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں تیار کیے گئے کلام کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گانے ’عادت‘ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، جل پری کے عنوان سے ان کی پہلی البم نے انہیں صف اول کے گلوکاروں میں لا کھڑا کیا۔

ان کے مشہور گانوں میں تیرے بن، تیرے لئے، دل نہ جانے کیوں، تیرا ہونے لگا ہوں، تُو جانے نہ، دل دیاں گلاں شامل ہیں۔

عاطف اسلم نے گانوں کے بعد چند حمد اور کلام بھی پڑھے، گلوکار کے مطابق وہ اپنی دلی خوشی اور سکون کے لیے کلام پڑھتے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے