13 Mar 2024
(ویب ڈیسک ) ڈولفن اور لاہور پٹرولنگ پولیس میں گشت کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔
لاہور پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کوگشت سے روک دیا گیا۔پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کو سٹینڈنگ پوزیشن میں ڈیوٹیاں کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
افسران کا حکم ہے کہ پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن اہلکار بھی ہیڈ کوارٹرکی بجائے ڈائریکٹ ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پٹرولنگ پولیس پٹرولنگ کی بجائے ایک ہی پوائنٹ پر 8 گھنٹے ڈیوٹی کرے گی۔
پٹرولنگ پولیس کی 110 سے صرف 10 گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات ہیں،ڈولفن فورس کی بھی صرف 6 ٹیمز ہر ڈویژن میں تعینات کی گئیں۔
پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کی باقی نفری کو ہیڈکوارٹر کلوز کر دیا گیا۔