اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب : مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل کی حکم امتناع کی استدعا مسترد

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں مخصوص نشستوں کیلئے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کی حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے  مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے سوال کیا کہ کیا درخواست میں پنجاب حکومت کا جواب آیا ہے؟

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ ہمیں جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے، مخصوص نشستوں پر کچھ ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، دیگر نشستوں کی حد تک ہم جواب فائل کر دیں گے۔

درخواست گزار حامد رضا کے وکیل نے اس موقع پر استدعا کی کہ یہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے، اس پر حکمِ امتناع دیا جائے ، جس پر جسٹس چودھری محمد اقبال نے کہا کہ جواب آنے دیں، دیکھ لیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول پر حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کر دی، لاہور ہائی کورٹ نے وفاق اور پنجاب حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے