13 Mar 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 11کارروائیوں میں 451 کلومنشیات برآمد کرکے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور،ملتان،راولپنڈی،چمن،سوہاوہ،اسلام آباد،قصوراور مری میں کی گئیں ، کارروائیوں میں 245 کلو چرس،195 کلو600 گرام افیون برآمد کی گئی۔ کارروائی میں 5کلو650گرام آئس ،66گرام ویڈ ، 5 کلو ہیروئن اور ایک ڈرون بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔