اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صنم سعید کو اپنا نام کیوں ناپسند تھا؟

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے اپنا نام پسند نہیں تھا اور انہیں اس سے الجھن ہوتی تھی۔

اداکارہ صنم سعید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان و شوہر محب مرزا کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

محب مرزا نے پوچھا کہ ماضی میں آپ کو اپنے نام سے الجھن تھی، ایسا کیوں تھا؟

صنم سعید نے کہا کہ میرا نام تقریباً ہر بھارتی گانے میں آتا تھا، ہر کوئی میرا نام لے کر گانا گاتا تھا جو کہ مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔

محب مرزا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے بھی آپ کا نام ’میرے صنم‘ درج ہوتا ہے۔ صنم سعید نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے، ہر جگہ اس نام کا استعمال ہوتا تھا، اس لیے پہلے مجھے اپنا نام پسند نہیں تھا مگر اب اپنا نام اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ محب مرزا اور صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے