(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ وماڈل کبری خان نے ساتھی اداکار گوہر رشید سے رومانوی تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں کبریٰ خان نے ایک انٹرویو کے دوران جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی وہیں انہوں نے گوہر رشید سے اپنےتعلقات کی افواہوں پر بھی لب کشائی کردی۔
انٹرویو کے دوران گوہر سے رومانوی تعلقات کی افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دباؤ ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں 8 سال سے چل رہی ہیں اب مجھے ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
میزبان کی جانب سے محبت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں، آپ مجھ سے یہ سوال نہیں پوچھ سکتیں، کیا پتا میں سوشل میڈیا پر اچانک کوئی سرپرائز دے دوں، شاید میں پہلے سے شادی شدہ ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کے تعلقات سے متعلق افواہیں اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں جس کی گوہر رشید تردید کرچکے ہیں۔