اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر کی جیلوں میں سکیورٹی سخت کرنیکا حکم، قیدیوں کی ملاقات پر پابندی عائد

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے قیدیوں، حوالاتیوں کی ملاقات پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی۔

ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں اڈیالہ، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ جیلوں میں سکیورٹی آڈٹ اور بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے، جیل آنے جانے والے اہلکاروں کی سخت چیکنگ، بیرونی دیواروں پر خار دارتاریں لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں کی ملاقات پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی، جیلوں میں پولیس اور رینجرز کے دستوں کی فرضی مشقوں کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے