12 Mar 2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر دی گئیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور کمشنر اسلام آباد نے الگ الگ اپیلیں دائر کر دیں۔
اپیلوں میں جیل ملاقات کی اجازت دینے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی اور فیصل جاوید کو اپیلوں میں فریق بنایا گیا ہے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر کر دیں، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری کل سماعت کریں گے۔