اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری دیدی

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری دیدی، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سٹینڈنگ کمیٹی بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

کمیٹی میں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات، وزیر کوآپریٹوز، وزیر تحفظ ماحول، وزیر ٹرانسپورٹ ممبر ہوں گے، کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے ٹی او آرز کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کمیٹی سی آر پی سی 1898 کے سیکشن 14 کے تحت صوبے کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات تفویض کر سکے گی، سیکشن 196 کے تحت مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش ہونے کے بعد اس کے ٹرائل کی منظوری دینے کا بھی اختیار ہو گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کمیٹی 5 ایم پی او کے تحت امن عامہ کی صورتحال خراب ہونے اور نقص امن کے پیش نظر کسی شخص یا افراد کی کسی خاص علاقے میں نقل و حرکت روکنے کی منظوری بھی دے سکے گی۔

کمیٹی صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بھی اہم فیصلے لے سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے