اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک نے ادھوری پرنٹنگ والے نوٹ جاری کر دیئے

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(ویب ڈیسک) کراچی میں سٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کی برانچ میں مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری مس پرنٹنگ والے نوٹوں کی ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری سائیڈ خالی ہے، واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بینک مینیجر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ آج صبح جو کیش آیا ہے ،نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں، جن میں سے نہ جانے ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گھٹیاں صارفین کو چلی گئیں۔ ایک صارف نے ایک جانب پرنٹ اور ایک سائیڈ خالی والے کرنسی نوٹ واپس کئے تو علم ہوا۔

صارف کی شکایت کے بعد مزید بنڈل چیک کئے تو ایسے مزید نوٹ ملے، کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق ویڈیو کے حوالے سے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کردیا گیا، ادھر ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ویڈیو بھیج دی ہے، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شیئر کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے