12 Mar 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 435 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کے مطابق چور شہر کے مختلف علاقوں میں 16 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر 30 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لئے۔
پولیس کا کہنا ہے ڈاکوﺅں نے جھپٹا مار کر 39 شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور سے مختلف مقامات پر 8 شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی، 55 موٹرسائیکلیں، دو کاریں، 5 دیگر وہیکلز چوری اور متفرق چوری کی 280 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔