اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے بجٹ کی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے بجٹ کی منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 مارچ یا اس سے قبل طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس میں حکومت پنجاب گزشتہ 9 ماہ کا استعمال شدہ اور آئندہ تین ماہ کا بجٹ اسمبلی سے منظور کروائے گی۔

وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ مکمل ایک سال کا ہو گا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس دس سے چودہ روز جاری رہنے کا امکان ہے، پنجاب حکومت رواں مالی سال 2023،24 کا مکمل ایک سال کا بجٹ ایوان میں پیش کرے گی، بجٹ کی منظوری کے لئے مکمل مالی سال کی بجٹ کی منظوری والا پراسیس اختیار کیا جائے گا۔

 وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان ایوان میں بجٹ پیش کریں گے،ایک دن کے وقفے کے بعد اپوزیشن لیڈر بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا، بجٹ پر عام بحث کے بعد مقررہ وقت میں کٹوتی کی تحریکوں پر بحث اور منظوری ہو گی، کٹوتی کی باقی ماندہ تحریکوں پر گلوٹین کا نفاذ ہو گا، تمام مطالبات کی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔

سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری کے لئے بھی طے شدہ طریقہ کار اختیار ہو گا، سپلیمنٹری بجٹ پر بھی بحث اور منظوری ہو گی۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ ہر صورت میں ہمیں بجٹ تیس مارچ سے قبل منظور کروانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے