اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’’صاف ستھرا پنجاب“ پروگرام: چار شہروں میں ماڈل پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”صاف ستھرا پنجاب“ پروگرام کے سلسلے میں جہلم،جھنگ،وہاڑی اوربہاولنگر میں ماڈل پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔

”صاف ستھرا پنجاب ”پائلٹ پراجیکٹ میں پنجاب کے چار شہروں کوصفائی کے لحاظ سے ماڈل شہر بنایا جائے گا، شہروں میں صفائی کیلئے منظم،موثر اورپائیدار میکانزم نافذ کیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں صفائی مہم کو موثر اورتیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار ماڈل تیار کرنے کا حکم دیدیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیہی علاقوں میں صفائی مہم کا پائیدارنظام بنانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی لوکل گورنمنٹ،ڈی جی پی ایچ اے، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اوردیگرحکام نے شرکت کی۔ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے