12 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1087 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 65 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔
سٹاک ایکسچینج میں بڑی کمی کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 38 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 755 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔