12 Mar 2024
(لاہور نیوز) پھولنگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا، ملزموں سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں 3 مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں تینوں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان سے 12 موبائل فونز، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزموں نے دوران حراست علاقے میں 40 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔