اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنانے کی منظوری

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور ٹو کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

مریم نواز نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی اصولی منظوری دے دی، لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی، وزیراعلیٰ نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے،پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔

مریم نواز نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت  کی اور لاہور نالج پارک اور آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کردی۔

لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

اجلاس کے دوران لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ  کی منظوری دیدی، شہرمیں 10 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کردیا جائے گا، صوبائی دارالحکومت میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں، ایئرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈز پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

 اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے