12 Mar 2024
(لاہور نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں بہتری نہ آسکی، مرغی کا گوشت 8 روپے کلو مزید مہنگا ہو گیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت 587 روپے سے مہنگا ہو کر 595 روپے کلو ہو گیا جبکہ زندہ برائلر کے دام بھی 5 روپے فی کلو بڑھادیئے گئے۔
ہول سیل زندہ برائلر کی قیمت 395 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کے نرخ 410 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
ادھر انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں کمی کے باعث انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 261 روپے سے بڑھ کر 263 روپے درجن ہو گئی جبکہ انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 770 روپے تک جا پہنچی۔