اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں سرکاری اور نجی بینک آج عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(لاہور نیوز) زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے ملک بھر میں آج تمام سرکاری اور کمرشل بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

پہلا روزہ ہونے کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈرز سے زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے ملک بھر میں آج سرکاری اور کمرشل بینکوں کو عوامی لین دین کیلئے مکمل طور بند رکھا جائے گا جبکہ بینک کا عملہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری اور کمرشل بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا بھی اعلان کر دیا ہے، ماہ مقدس میں تمام بینکس پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلیں گے جبکہ دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا، جمعۃ المبارک کو صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بغیر کسی وقفے کے بینک کام جاری رکھیں گے۔

رمضان المبارک کے دوران سٹاک مارکیٹ صبح سوا 9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے گی جبکہ جمعے کو سوا 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھولی جائے گی، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عمل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے