اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان تفویض، خواجہ آصف دفاع، اسحاق ڈار وزیر خارجہ مقرر

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(لاہورنیوز) وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان تفویض کر دیئے گئے، خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے، انہیں دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا، احسن اقبال منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر ہوں گے۔محمد اورنگزیب کو خزانہ اور ریونیو جبکہ محسن نقوی کو امور داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان تفویض کر دیا گیا، احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

مصدق ملک توانائی اور پٹرولیم کے وزیر ہوں گے، میاں ریاض حسین پیرزادہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے وزیر مقرر ہو گئے،عطا اللہ تارڑ کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔اویس لغاری ریلوے، امیرمقام کو سیفران اور ہیریٹیج اینڈ کلچر کے قلمدان تفویض، جام کمال تجارت، عبدالعلیم خان نجکاری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وزیر ہوں گے۔

چودھری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ کو قانون وانصاف اور انسانی حقوق جبکہ رانا تنویر حسین کو صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے