اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نوکری پیشہ افراد پر ٹیکس کم کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا: مفتاح اسماعیل

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(لاہورنیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ محمد اورنگزیب وزارت خزانہ کیلئے صحیح آدمی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد اورنگزیب کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں، پی آئی اے کی نجکاری کرنا ہوگی، پی آئی اے کی نجکاری سے 100 ارب کا نقصان ختم ہو جائے گا، وزیراعظم کو وزیر نجکاری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دکانداروں پر ٹیکس لگانا ہوگا، ریٹیلرز، ہول سیلرز، بڑے ڈاکٹرز سے بھی ٹیکس لینا ہے، نوکری پیشہ افراد پر ٹیکس کو کم کرنا ہوگا، صوبوں کے پیسے کم کرنے سے وفاق میں تھوڑی جان آئے گی۔

 سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایک گاڑی کے دو ڈرائیور نہیں ہونے چاہئیں، اس ٹائپ کا ہائبرڈ سسٹم نہیں چل سکتا، میں سمجھتا ہوں محمد اورنگزیب بڑے قابل آدمی ہیں، محمد اورنگزیب کے ہاتھ مضبوط کئے گئے تو آئی ایم ایف سے پروگرام کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلا پروگرام اسحاق ڈارنہیں شہبازشریف نے آئی ایم ایف سے کیا تھا، اسحاق ڈار سے فارن آفس کے کچھ افسروں کو پریشانی ہوگی، اسحاق ڈار نے میرے خلاف پروگرام شروع کرائے تھے، یاد رکھیں اسحاق ڈارحکومت میں ہے کل کو یہ نہ بول دیں ڈالر220 یا 180 کا ہونا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے