پنجاب گورنمنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، کابینہ میں شمولیت کی درخواست
11 Mar 2024
11 Mar 2024
(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، ملاقات حلف برداری تقریب کے بعد ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اتحادیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی پھر درخواست کر دی۔
صدر آصف زرداری نے معاملے پر سوچ و بچار کا وعدہ کر لیا، ملاقات میں حکومتی امور اور معاشی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔