11 Mar 2024
(لاہور نیوز) جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں قید پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کیخلاف لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شاد مان کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد صنم جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی۔