11 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کی نو منتخب 19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔
ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔
بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے 19 ارکان سے حلف لیا، تقریب میں دیگر رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، امیر مقام اور دیگر شامل ہیں۔