11 Mar 2024
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جیب کتروں و چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے میٹرو بسوں میں چوریاں کرنیوالا پیشہ ور چور گرفتار کر لیا، ڈولفن ٹیم نے مقامی لوگوں کی شکایات پر ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ڈولفن سکواڈ سے مزاحمت کی اور خود کو چاقو مار کر زخمی بھی کر لیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موبائل فونز، چاکو و خنجر برآمد ہوا۔
ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا گیا۔