اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کو منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا۔

نومنتخب صدر کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کیلئے بگھی میں تشریف لائے، مسلح افواج کے دستوں نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب میں آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو اور بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھایا تھا، ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

یاد رہے کہ ہفتے کو آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے تھے، حکمران اتحاد کے نامزد صدارتی امیدوار آصف زرداری نے 411 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو 111 ووٹ ملے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے