11 Mar 2024
(ویب ڈیسک) آصف علی زرداری کی جانب سے دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد وفاقی کابینہ بھی آج حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل کر لی جس کے بعد نئی کابینہ کی حلف برداری آج ہونے کا امکان ہے، حلف برداری دوپہر 3 بجے ہو گی، صدر آصف علی زرداری کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔
ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ 12 سے 14 وزراء پر مشتمل ہو گی، پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، خارجہ، توانائی، منصوبہ بندی اور داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے، اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔