اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وٹامن اے استعمال کرنے سےجلد پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ وٹامن اے جلد پر لگے زخم کو بھرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کی جاری کی گئی تحقیق کے مطابق زخم لگنے کے بعد وٹامن اے خلیات کو ہدایت دیتا ہے کہ جِلد کی ’مرمت‘ کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بعد وہاں بالوں کی بھی نشونما کی جائے۔ تحقیق کے مطابق یہ خاص خلیے دراصل بالوں کے خام خلیےہوتے ہیں لیکن یہ عام طور پر اس وقت تک کام نہیں کر سکتے جب تک کہ وہ اس بات کا تعین نہ کر لیں کہ جلد کو ٹھیک کرنا ہے یا بالوں کی نشونما کرنی ہے، یہ ہدایت وٹامن اے فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ جِلد اکثر زخمی ہوتی ہے اس لیے بالوں کے خلیے جِلد کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کیلئے فوراً متحرک ہوجاتے ہیں۔اس نئے مطالعے کے بعد اب ہم جِلد اور بالوں کی مختلف خرابیوں اور کینسر کو روکنے کے طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ وٹامن اے کا مناسب تناسب ان خلیوں کی موثر فعالیت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔وٹامن اے کی بہت زیادہ مقدار خلیات کے کردار کو مناسب طریقے سے تبدیل کرنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے جبکہ کم سطح بالوں کی نشوونما کی بجائے جلد کو ٹھیک کرنے پر بہت زیادہ وقت صرف کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ جسم میں خلیات جب اپنے متعین کردہ کام کو تبدیل کرتے ہیں تو اسے lineage plasticity کہا جاتا ہے۔ یہ عمل کینسر اور زخم کی شفا یابی دونوں میں ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے