اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری نے منصب کا حلف اٹھا لیا

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(لاہور نیوز) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

نومنتخب صدر مملکت کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے  آصف علی زرداری  سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،  سینیٹر اسحاق ڈار، چاروں صوبائی گورنرز  و دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آصف علی زرداری نے ملک کے 14 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،  آصف علی زرداری کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوسری بار صدر بننے  کا اعزاز حاصل ہوا ہے،  نومنتخب صدر آصف علی زرداری 2008 سے 2013 تک پہلی مدت کے لیےصدر رہ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے